28 جولائی 2014 - 14:47
داعش کے دہشتگرد اب کردستان کی طرف بھاگنے لگے

عراقی پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد اب صوبہ کردستان کی طرف بھاگنے لگے ہیں.

ابنا: رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد اب صوبہ کردستان کی طرف بھاگنے لگے ہیں، ذرائع نےبتایا ہے کہ عراقی خفیہ ایجنسی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ داعش کے یہ دہشت گرد اس وقت کردستان کی بھاگنے لگے جب ان کوان کے رہنماوں نے ایساکرنے کاحکم دیا تھا، یادرہے اس وقت عراق کے صوبے نینوی،صلاح الدین،الانبار اوردیالیہ سمیت کرکوک اوربغداد کے حدود کے علاقے دہشت گردوں کے حملوں کے نرغے میں ہیں،جن کے مقابلے میں عراقی سیکیورٹی فورس برسریپیکار ہیں جہاں وہ دہشت گردوں کو وقتا فوقتا بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچارہی ہے اور بعض علاقوں کوانہوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے دوبارہ وآپس لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

.......

/169